سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹم کے سابق صدر نجیب شاہ نے آج واضح کیا کہ
گاڑیوں پر لگنے والا سڑک ٹیکس (روڈ ٹیکس) گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)
کے دائرے میں نہیں رہے گا۔مسٹر شاہ نے یہاں صنعتی تنظیم پی
ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے
انتظامی کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکس کی وصولی سے
پہلے کی طرح کی جاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ین نظام کام کرتا رہے گا اور یہ مقصد کو پورا کرے گا۔